14 جولائی 2014 - 12:33
اسرائیل کا ظلم دیکھ کر اپنا پاسپورٹ جلانے کو دل چاہتا ہے: اسرائیلی صحافی

لندن : مشہور اسرائیلی نژاد برطانوی مصنفہ اور صحافی میرا بار ہلیل کا کہنا ہے کہ معصوم فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام دیکھ کر اس کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنا اسرائیلی پاسپورٹ جلا کر اسرائیل کی شہریت سے توبہ کرلے۔

ابنا: لندن : مشہور اسرائیلی نژاد برطانوی مصنفہ اور صحافی میرا بار ہلیل کا کہنا ہے کہ معصوم فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام دیکھ کر اس کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنا اسرائیلی پاسپورٹ جلا کر اسرائیل کی شہریت سے توبہ کرلے۔ میرا نے اسرائیل سیاستدانوں خصوصاً آیلت شیکڈ نامی نوجوان خاتون سیاستدان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیلت ایک خوبصورت، پڑھی لکھی اور جوان لڑکی ہے اور وہ اسرائیل پارلیمنٹ کنیسٹ کی رکن بھی ہے لیکن اس کے خوبصورت چہرے کے پیچھے دیگر اسرائیلی سیاستدانوں کی طرح موت کا فرشتہ چھپا ہے۔ آیلت نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ہر دہشت گرد کے پیچھے درجنوں لوگ ہوتے ہیں، ہر فلسطینی دہشت گرد کے سات اس کی ماں اس کے بچوں اور دیگر رشتے داروں کو بھی مار دینا چاہیے۔ اسی بظاہر خوش شکل خاتون سیاستدان نے ایک فلسطینی لڑکے کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اغواءکے بعد اس نوعمر لڑکے کو اسرائیل کا دشمن قرار دے دیا تھا اور اس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اس فلسطینی لڑکے کو زندہ جلادیا گیا تھا۔ مصنفہ میرا کا کہنا ہے کہ اسے اس بات پر شرمندگی ہے کہ اس کا اسرائیل سے تعلق رہا ہے.

.......

/169